پاکستانتازہ ترین

توانائی بحران کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے، مسز فرح خان

اسلام آباد﴿پ ر﴾:پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کے حل کے لئے حکومت عملی اقدامات کو یقینی بنائے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جنگی بنیادوں پر ٹھوس پالیسی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں توانائی کے بحران کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ تقریب میں بلوچستان کی نومنتخب ایم پی اے مس ثوبیہ کبزئی، شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری مسز فوزیہ ناز، سینئر نائب صدر رفعت سرور، میمودہ کیانی، سبینہ خالد راجہ ،مس نسرین بی بی ،شازیہ احسان ، بشری ٰ فردوس، لبنی فروغ، ماہم آلا،رخسانہ سحر،آسیہ چوہدری اور دیگر خواتین نے بھی شرکت کی ۔ مسز فرخ خان نے کہا کہ عوام بجلی ،مہنگائی، بیروزگاری ،پٹرول،ڈیزل اور سی این جی کی روز افزوں بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نالاں ہیں ، انہوںنے کہا کہ اگر چوہدری شجاعت حسین کے توانائی کے بحران کے حوالے سے فارمولے پر عمل در آمد کیا جائے تو یہ مسئلہ بہت جلد حل ہو سکتا ہے ، چوہدری شجاعت حسین کا مشورہ قابل تحسین ہے ،اس مسئلے کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے ۔،انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت سستی روٹی ،لیپ ٹاپ اور ایسی دوسری اسکیموں پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کی بجائے کوئی ٹھوس اقدامات کرے ،ایسے اوچھے ہتکھنڈوں سے عوام کو بے وقوف نہ بنایا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ فی الفور حل کرے اور گرمی کے اس موسم میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں،انہوںنے کہا کہ اگر کسی نے لانگ مارچ کرنا ہے تو مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے کرے۔بلوچستان کی نومنتخب ایم پی اے مس ثوبیہ کبزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا بحران بہت سنگین ہے، بلوچستان میں بھی لوڈ شیڈ نگ کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ، اس حوالے سے حکومت ایران سے بجلی حاصل کرے ،انہوںنے کہا کہ میڈیا کو بھی چاہیئے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرے ۔اور حکومت کو چاہیئے کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کے توانائی کے خاتمے کے حوالے سے تجویز کو زیر غور لائے اور اس حوالے سے کوئی عملی اقدامات کرے ۔

یہ بھی پڑھیں  جون میں پٹرولیم مصنوعات 9.50روپے فی لیٹرتک سستی ہونےکاامکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker