پاکستانتازہ ترین

جاوید ہاشمی کی خالی کردہ سیٹ پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے جاوید ہاشمی کی خالی کردہ سیٹ این اے 149 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 16 اکتوبر کو پولنگ کرائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 22,23 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گی جبکہ ان کی جانچ پڑتال 24 اور 25 ستمبر کو کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی پر اپیل 27 ستمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ 30 ستمبر تک اپیلیں واپس لی جا سکیں گی اور حتمی فہرستیں یکم اکتوبر کو آویزاں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ٹیکسٹائیل مل کاآفیسرموٹرسائیکل پھسل جانےسےہلاک،بیوی شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker