سائنس و آئی ٹی

جاپانی سائنس دانوں نے نیا روبوٹ بنایا

ٹوکیو کے کےیو یونیورسٹی کے ماہرین نے انسانی خصوصیات کا حامل نیا روبوٹ بنایا ہے چسے چلانے کا طریقے ایسا ہی ہے جیسا جیمز کیمرون کی فلم "اوتار” میں دکھایا گیا۔ روبوٹ چلانے والے کو ایک خصوصی ہیلمٹ، جیکٹ اور گلاوز پہننے ہوتے ہیں تاکہ روبوٹ اس کی نمائندگی کرے۔ ہیلمٹ، جیکٹ اور گلاوز پر جو سینسر نصب ہیں ان کے ذریعے انسان کے احکام روبوٹ تک پہنچ جاتے ہیں جبکہ انسان سینسروں کے ذریعے روبوٹ کی آنکھوں یعنی روبوٹ میں نصب کیمروں کے ذریعے دیکھ سکتا ہے اور گلاوز کا وائبریشن محسوس کر کے روبوٹ کے ہاتھ مسحوس کر سکتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں یہ  روبوٹ ایسے حالات میں مختلف کام سرانجام دینے کے مقصد سے استعمال کئے جا سکیں گے جو انسانوں کے لیے خطرناک ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker