پاکستانتازہ ترین

جنرل اشفاق پرویزکیانی کی سربراہی میں کورکمانڈرزکانفرنس

kayaniپاک فوج(مانیٹرینگ سیل) کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق کانفرنس میں ملکی سکیورٹی کی صورتحال ، پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور خطے میں سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی جارہی ہے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر ہونے والے حالیہ واقعات ، پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور امریکہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری تعاون سمیت ایساف فورسز کی واپسی کے منصوبے اور پاک فوج کے مختلف سطحوں پر استعداد کار میں اضافے کے لئے جاری پروگراموں پر غور کیا جارہا ہے۔کراچی میں امن عامہ کی صورتحال اور پاک فوج کے کردار بشمول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار اور رینجرز کی کارکردگی مزید فعال بنانے سے متعلقہ اقدامات سمیت آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ساتھ سکیورٹی کے لئے فوج کے تعاون کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button