شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جنیدجمشیدکی 55 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

جنیدجمشیدکی 55 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

لاہور(پاک نیوز) معروف نعت خواں جنیدجمشیدکی 55 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اب تک۔جنید جمشید نے نوے کی دہائی میں وائٹل سائنز میوزیکل گروپ بنایا تو تہلکہ مچ گیا ہر نوجوان کے لبوں پر بس اسی بینڈ کے گیت ہوتے تھے۔جنید جمشید نے لاہور کی یونیورسٹی اآف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے اینجریننگ کی ڈگری حاصل کی تھی لیکن موسیقی کو ہی اوڑھنا بچھونا بنالیا ۔وایٹل سائنز گروپ بنا کر نغمے پیش کیے تو ہر گیت پچھلے سے زیادہ مقبول ہوا لیکن پھر شہرت کے عروج پر گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی کی جانب رخ کیا ۔جہاں جاتے وہاں پراعتماد شخصیت اور ان کی دل نشین گفتگو کا سحر ہر کسی پر طاری ہوجاتا دین کی طرف آئے تو پہلے سے زیادہ پرستاروں نے انہیں آنکھوں پر بٹھایا جب بیان کرتے تو سب کی توجہ ان کی طرف ہی ہوتی ۔ نگر نگر گھومتے دین کے اس مسافر نے کس کو بھلا متاثر نہ کیا ۔زندگی کے آخری لمحات میں بھی دین کی تبلیغ کے لیے سرگرم تھے ۔سات دسمبر دوہزار سولہ کو جنید جمشید فضائی حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے لیکن ان کی آواز، ان کے مثالی کام انہیں آج بھی عوام کی یادوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں
یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:پولیس کامنشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

What is your opinion on this news?