علاقائی

حاصل پور: فیکٹریوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگوائیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر

حاصل پور(بیورو چیف پاکستان)  کاٹن فیکٹری مالکان اپنی فیکٹریوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگوائیں ۔تاکہ ماحول متاثر نہ ہو۔ خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری اکرام ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت حاصل پور نے کاٹن فیکٹری فیکٹری مالکان کے ایک اجلاس میںکہا۔انہوں نے کہا ہم ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک کرکے دمہ اور سانس جیسی امراض سے اہل علاقہ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اس سلسلہ میں حاصل پور شہر کے اردگرد خصوصاً شہر میں قائم کاٹن فیکٹری مالکان فوری طور ٹر یٹمنٹ پلانٹ لگوائیں ۔اور اگر فیکٹری میں ٹریٹمنٹ نہ لگا ہوا تو کاٹن فیکٹری سیل کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker