تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:ملک کا مستقبل طالب علموں کے روشن مستقبل سے وابستہ ہے، سیدرضاعلی گیلانی

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر سید رضاعلی گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل طالب علموں کے روشن مستقبل سے وابستہ ہے بچے ملک کا سر مایہ ہیں ان سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، گریژن سائنس ہا ئی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب۔تفصیل کے مطا بق حجرہ شا ہ مقیم میں گریژن ہا ئی سکول امداد کالونی میں ایک پر وقار سالانہ تقر یب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں مہما ن خصوصی سابق صوبائی وزیر سید رضاعلی گیلانی تھے جبکہ بچو ں کے والدین اور حجرہ کے گردونواح سے لوگو ں نے بھر پور شرکت کی،اس موقع پر بچوں نے ٹیبلو شو اور ثقافتی پر وگرام پیش کیے شرکاء نے خوب تالیوں سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ، سید رضا علی گیلانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی انسان کے شعور کو بیدار کر تی ہے اس وقت ملک کا مستقبل بچوں کے روشن مستقبل سے وابستہ ہے بچے ملک کا سر مایہ ہیں ان سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں ان بچوں نے ہی تعلیم حاصل کر کے ملک کی باگ ڈور سنبھا لنی ہے ،سید رضاعلی گیلانی نے مزید کہاکہ میں گریژ ن سائنس ہائی سکول کے چیف ایگزیکٹو حفیظ احمد خاں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اسنے پسماندہ علاقہ میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے غریب بچوں کو بھی مفت تعلیم دی جارہی ہے بعد ازاں سید رضاعلی شا ہ نے سکو ل میں اول ،ودئم ، سوئم آنے والے بچوں میں شلیڈ ز تقسیم کیں ۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت 16 سال بعد ایشیا کا ہاکی چیمپئین بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker