تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2012ایک غیر حقیقت پسندانہ قانون ہے اسے لاگو کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کی جائے

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2012ایک غیر حقیقت پسندانہ قانون ہے اسے لاگو کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کی جائے ،طب اور اطباء پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کی جائے گی ،زندہ قومیں اپنے محسنین اور اکابرین کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔حکیم محمدنصیر ناصر ۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روزدیپالپورمیں پاکستان طبی کانفرنس کے زیرِاہتمام کنویئر شعبہ اطلاعات و نشریات پاکستان طبی کانفرنس ،انچارج شعبہ طب تحصیل ہیڈ کواٹر دیپالپور حکیم محمد نصیر ناصر کی میزبانی اور پروفیسر حکیم اعجاز احمد فاروقی چیئرمین قرشی لاہورکی زیر صدارت ایک روزہ سیمینارمنعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے اطباء نے شرکت کی جبکہ مہمانِ خصوصی مدیر ماہنامہ قومی صحت و جنرل سیکرٹری پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن حکیم محمد احمد سلیمی ،حکیم عطاء الرحمن صدیقی ،حکیم امجد وحید بھٹی،حکیم محمد بشیر سیالوی نے شرکت کی ،اس موقع پرپروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہاکہ DRAایکٹ2012 (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی) جس کے تحت کوئی بھی طبیب ہر بل میڈیسن خود تیار نہیں کرسکتا بلکہ رجسٹرڈ کمپنیوں سے خرید کر مریضوں کو دیں جو کہ اطباء کو پریشان کرنے کی کوشش کی ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں اور پاکستان طبی کانفرنس اور بلا تخصیص پورے ملک کے اطباء کرام کی جانب سے حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم ناجائز قانون سازی سے نہیں ڈرتے اور ایسے کسی قانون کوتسلیم نہیں کرتے جس بنانے میں ہم سے مشاورت نہ کی گئی ہو ۔حکیم محمداحمد سلیمی نے کہا کہ DRA ایک غیر حقیقت پسندانہ قانون ہے اسے لاگو کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کاسلسلہ شروع کیا جائے اور اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دی جائے۔تقریب سے حکیم عطاء الرحمن صدیقی ،حکیم امجد وحید بھٹی ،پروفیسر حکیم محمد اشرف مغل ،حکیم محمد بشیر سیالوی ،حکیم مختار احمد سیفی ،اور دیگر اطباء نے خطاب کیا ۔میزبان سیمینار حکیم محمد نصیر ناصر نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنین اور اکابرین کو یاد رکھتی ہیں تقریب میں حکیم عبدالخالق طب آفیسر منڈی احمد آباد ،حکیم پروفیسر حاجی محمد رفیق دیپالپور ،حکیم محمد اکرم دیپالپور ،حکیم ذوالفقار علی THQدیپالپور ،حکیم ماسٹر محمدصفدر ،حکیم عبدالحمید قادری ،حکیم محمد سرفرازدلشاددواخانہ منڈی احمد آباد ، لیکچرارحکیم امجد شاہ و دیگر ضلع بھر سے حکماء نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker