تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم : دہشت گردی کا واقعہ شہریوں نے ناکام بنادیا ا

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں دہشت گردی کا واقعہ شہریوں نے ناکام بنادیا الیکٹرونکس سنٹر تباہی سے با ل با ل بچ گیا تاحال قانونی کاروائی نہ ہو سکی تفصیلات کے مطا بق چونیاں روڈ پر واقع ذوالفقار الیکٹرونکس سنٹر کو درمیانی شب نامعلوم دہشت گردوں نے قریب کھڑی موٹر سائیکل کو آگ لگا کر جلانے کی کوشش کی موٹر سائیکل کو لگنے والی آگ نے آناًفاناًسنٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوفناک آگ نے قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایااسی دوران شہری جاگ گئے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا جس سے بہت بڑا جانی ومالی نقصان ہونے سے بچ گیا اطلاع پر مقامی پولیس نے موقعہ ملاحظہ کیا مگر تاحال قانو نی کاروا ئی کی گئی ا ور نہ ہی دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا گیا

یہ بھی پڑھیں  عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت پر الزامات مگرثبوت ندارد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker