تازہ ترینعلاقائی

حکمران پارٹیوں کے کسی سیاستدان کا دامن بے داغ نہیں۔امجدخان

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء وسابق ناظم اورپی پی 153سے ممکنہ امیدوارمحمد امجدخان نے کہا ہے کہ حکمران پارٹیوں میں کسی سیاستدان کا دامن بے داغ نہیں۔کسی نے بیرون ملک سرے محل خریداتوکچھ شہزادوں نے 25ہزارایکٹرپراپنے محلات تعمیر کئے جہاں وہ مفلس عوام کی بھوک اوربیماری سے بے نیاز شاہانہ زندگی گزاررہے ہیں ۔ یہ دھڑلے اورڈھٹائی سے دوسروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں جبکہ ان میں سے کسی کاسرمایہ فرانس کے بنکوں میں پڑاہے توکسی کاکاروبارلندن میں ہے۔عوام اپنے زخموں پرنمک پاشی کرنے اورمگرمچھ کے آنسوبہانے والے ان جعلی سیاستدانوں کودریائے راوی میں غرق کردیں۔عوام مایوس نہ ہوں ان کی نمائندہ اورنجات دہندہ پی ٹی آئی قائدانقلاب عمران خان اورعبدالعلیم خان کی قیادت میں ان تمام سیاسی برائیوں کا تنہا مقابلہ کرے گی۔وہ یونین کونسل136میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔محمدامجدخان نے مزید کہا کہ متعدد سیاسی پارٹیوں کے سربراہان انتخابی اتحاد اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے رابطے کررہے ہیں مگرفیصلہ مشاورت کے بعدکیا جائے گا۔جس طرح پاکستان کے نوجوانوں کواپنے کپتان عمران خان پربھروسہ ہے اس طرح عمران خان کوبھی اپنے نوجوانوں پرپورا اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فرسودہ گلے سڑے سیاسی نظام اورشعبدہ بازسیاستدانوں سے بیزار نوجوانوں نے اپنا وزن پاکستان تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈال دیا ہے ۔پاکستا ن اورعمران خان کے دشمن ایک ہیں اورانہوں نے پی ٹی آئی کیخلاف اتحاد بنالیا ہے مگریہ جعلی اورغیرفطری اتحادعوامی طاقت کے روبرونہیں ٹھہرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیا ،پرامن اورپرسکون پاکستان تعمیرکرناعمران خان کامشن ہے

یہ بھی پڑھیں  پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ شیلڈ دے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker