تازہ ترینعلاقائی

حکومتی دعوئوں کےباوجودسحری وافطاری کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،امتیازعلی شاکر

لاہور﴿ پ ر﴾ان خالات کا اظہاراسلامی فاونڈیشن آف پاکستان کے مرکزی صدر امتیاز علی شاکرنے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ حکومتی اعلان کے باوجود کے سحری و افطاری کے وقت بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔سحری وافطاری کے وقت بجلی و گیس کا غائب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران جھوٹے اوربے حس ہیں ۔اور اِنھیں عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی ہے نہ ہی پرواہ ۔انھوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں نے ملکی و قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفاد کی پالیسیاں بناکرہر قومی ادارے کو تباہ کر دیا ہے اور حکمرنوں سے قومی دولت لوٹنے پر کوئی حساب کتاب لینے والا نہیں ہے۔پاکستان کے قومی ادارے تباہ ہوچکے ہیں لیکن حکومت نے پچھلے چار سالوں میں ادارون کو تباہی سے بچانے کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی جب کہ اپنی کرپشن چھپانے اور وزیراعظم کو سزا سے بچانے کے لیے راتوں رات قانون سازی کرلی گئی ۔انھوں نے کہا کہ اسلامی فاونڈیشن ہر ممکن کوشش کرے گی کہ پاکستان کا ہر شہری باشعور ہوجائے اور اپنے ووٹ کا درس استعمال کرے تاکہ صاف ستھرے کردار کے لوگ منتخب ہوکرملک و قوم کے حق میں بہتر سے بہتر پالیساں بنائیں۔اُنھوں نے کہا کہ رمضا ن المبارک میںبد ترین لوڈشیڈنگ کر نے پر حکمرانوںکے حصے میں روزہ داروں کی بد دعائیں آرہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button