تازہ ترینعلاقائی

خبردار‘ سگریٹ نوشی پر پابندی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

پشاور﴿بیورو چیف﴾ سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر سیگریٹ نوشی سے باز نہ آنے والے ملازمین اور افسران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔سول سیکرٹریٹ ، اس کے ماتحت اداروں ، فاٹا سیکرٹریٹ ، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ، گورنر سیکرٹریٹ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سربراہوں کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ارسال کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین نظم و نسق سے متعلق قائدعدہ 1973کے تحت کاروائی کی جائیگی سیگریٹ نوشی کو مس کنڈکٹ میں تصور کرتے ہو ئے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائیگی حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتروں اور عوامی مقامات پر سیگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم اس کے باوجود سرکاری محکموں کے ملازمین سرکاری مقامات ، دفاتروں پر سیگریٹ نوشی کے پابندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور یہ فعل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے سرکاری دفاتر کے حدود میں ملازمین ادھر ادھر سیگریٹ نوشی کرتے ہو ئے نظر آتے ہیں ۔ لہذا ایسی سیگریٹ نوشی کرنے والے سرکاری ملازمین کو آخری بار وارننگ نوٹس جاری کیا جاتاہے جو سرکاری دفاتر کے حدود میں سیگریٹ نوشی نہ کرے بصورت دیگر ان کے خلاف برطرفی کے تحت کاروائی کی جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں  آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین کا لانگ مارچ میں شرکت سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker