تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:ڈی پی او میانوالی نے جرائم پیشہ افراد کے گردگھیرا تنگ کرکے منشیات فروشوں ،بھتہ خوروں کی نیندیں حرام کردی

داؤدخیل (ضیانیازی سے )ڈی پی او میانوالی نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر کے منشیات فروشوں ،بھتہ خوروں کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور ان کی حمایت میں منتخب نمائندے اور سابق سیاست دان ان جرائم پیشہ افراد کو بچانے کے لیے ڈی پی او میانوالی سرفراز ورک کو تبدیل کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں ان خیالا ت کا اظہار سیف اللہ خان ایڈوکیٹ ،پی ٹی آئی کے سابق ضلعی یوتھ صدر جاوید اقبال خان ایڈوکیٹ ،عبد النزاق خان ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ایسے بہادر آفیسر مدتوں بعد کسی علاقے کو نصیب ہوتے ہیں انہوں نے میانوالی آکر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا اور ان کے خوف سے کئی جرائم پیشہ منشیات فروش علاقہ چھوڑ کر بھاگ گئے اب ہمارے ضلع کے سیاست دان وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے پا س پہنچ کر ان کو ضلع سے تبدیل کرانے کے لیے کوشاں ہیں اس ضلع کی بد قسمتی کے جب بھی کوئی ایماندار ،بہادر آفیسر آئے ہیں ان کو ان ضلعی سیاست دانوں نے نہیں رہنے دیا کیونکہ ان کے من پسند جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف پولیس کی کارائیوں پر ان پر ان کے سپورٹر دباؤ ڈال کر ان آفیسر کو تبدیل کراتے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف سے اپیل کی ہے کہ میانوالی میں سیاسی کسی بھی آفیسر کو کام نہیں کرنے دیتے ہیں اب تو کوئی آفیسر میانوالی آنے کو تیار نہیں ہے اس لیے اب ڈی پی او میانوالی سر فراز ورک جیسے بہادر ایماندار افسر کی طرح ڈی سی او بھی میانولالی میں تعینات کیا جائے تاکہ میانوالی کی عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو اور ڈی پی او میانوالی کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف فری ہینڈ دیکر کام کرنے دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: صحافتی اداروں میں جمہوری عمل کے ذریعے عہد یداران کا چناؤ ہو نا چا ئیے اظہر محمود چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker