تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل ریلوے روڈ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

داؤدخیل (ضیانیازی سے )داؤدخیل ریلوے روڈ اس وقت مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور جس پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے واضح رہے کہ لاری اڈہ داؤدخیل کے راستے سینکڑوں افراد کا روزانہ کاروبار کے سلسلے میں اسی روڈ سے گزر بسر ہے ناقص سیوریج سسٹم اور بارشی پانی کی وجہ سے روڈ مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے اور جگہ جگہ بڑے گڑھے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے آمدو رفت میں عوام کو دشواری کا سامنا ہے دس سال سے اس روڈ کی مرمت تک نہیں ہوئی ہے اور اسی روڈ سے لوگ ریلوے اسٹیشن کے لیے بھی جاتے ہیں اہلیان داؤدخیل نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، ڈی سی او میانوالی مصطفی شیخ اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے ڈاکٹر صلاح الدین خان سے اپیل کی ہے کہ ریلوے روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈ ز مہیاء کر کے عوام کو دشوار گزار راستے سے نجات دالائی جائے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کی ممبر شپ کے لیے درخواستیں 31اگست تک وصول کی جائیں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker