تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

دنیاکے پہلے ایس ایم یس کو بھیجنے کےکل 22سال مکمل ہوجائینگے

کراچی(نمائندہ پاک نیوز)میسج ،میسج ،میسج۔کل3دسمبر کودنیاکے پہلے ایس ایم یس کو بھیجے جانے کو 22سال مکمل ہوجائینگے۔ دنیا بھر میں رابطے کے انداز کو بد ل دینے والے ایس ایم ایس کوکل22سال پو رے ہو جائینگے ۔160 کیریکٹر ز پر مشتمل یہ ٹیکسٹ میسجنگ سروس 1984 میں ایجاد کی گئی تھی جبکہ دنیاکا پہلا ایس ایم ایس 22 سا ل قبل3 دسمبر 1992ء میں بھیجا گیا تھا جس میں کرسمس کی مبا رکبا د دی گئی تھی۔ایس ایم ایس کی ایجا د نے جہاں صر ف رابطے اور گفتگو کو آسان بنا دیا بلکہ خط لکھنے کی سالوں پر انی روایت کو بھی ختم کر ڈالا ۔ آج دنیا بھر میں چا ر ارب سے زائدافراد ایس ایم ایس کی سہو لت سے فا ئدہ اٹھا رہے ہیں اورایک اندازے کے مطا بق گز شتہ سال دنیا بھر میں کھربوں پیغا ما ت بھیجے اور مو صو ل کیے گئے جبکہ دنیا بھر میں موجود ٹیلی کا م کمپنیاں صرف ایس ایم ایس کے ذریعے سالانہ کئی ارب پا ؤنڈ سے زیادہ رقم کما تی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ میسج سروس اب اپنی دیگر شاخوں کے ہمراہ وسیع تر ہوچکی ہے جس سے روزانہ 80 فیصد موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!