تازہ ترینعلاقائی

دوڑ کے نز دیکی قصبے سٹھ میل کی دھوراجی نہر میں 30فٹ شگاف پڑگیا

دوڑ﴿نامہ نگار﴾دوڑ کے نز دیکی قصبے سٹھ میل کی دھوراجی نہر میں 30فٹ شگاف پڑنے کے سبب درجنوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی۔دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف ہیں۔جبکہ دوڑ کی ڈج نہر کا شگاف تین روز گزجانے کے باوجود پر نہیں کیا جا سکا ہے۔محکمہ آبپاشی نے نہر میں پانی کی سپلائی بند کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ آبپاشی دوڑ کے افسران و اہلکار نہروں کی صفائی کے نام پر ہر سال لاکھوں روپے ہڑپ کرجاتے ہیں۔جبکہ نہروں کی صفائی نہیں کی جاتی ہے۔کاشتکاروں نے حکومت سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی کا مارچ میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker