پاکستانتازہ ترین

دوہری شہریت والا آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد( بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے دہری شہریت کے حامل گیارہ ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے گیارہ ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قراردیا اور ان سے مراعات اور تنخواہیں واپس لینے کا حکم دیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نااہل ہونے والوں میں زاہد اقبال، فرح ناز اصفہانی، فرحت محمود، ملک جمیل اعوان، محمد اخلاق اشرف چوہان، احمد علی شاہ،آمنہ بُٹر، ندیم خادم ، وسیم قادر، اور نادیہ گبول شامل ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رُکنی بینچ نے اپنے فیصلہ سُناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دہری شہریت والے ارکان کیخلاف دو ہفتوں میں تمام کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔عدالت نے ہدایت کی کہ دو ہزار آٹھ کی نااہلی سے دوبارہ منتخب ہونے تک رحمان ملک تمام مراعات اور تنخواہیں قومی خزانے میں جمع کروائیں۔ رحمان ملک کے وکیل انور منصور نے بتایا کہ اُن کے موکل کو نئے انتخابات میں نااہل قرار نہیں دیاگیا۔ سپریم کورٹ نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو نیا بیان حلفی جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کللٹر ظہیر اے ملک، نمائندہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس اوکاڑا محمد وسیم طارق کو سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. Sir pleas …………….
    double nationality is not big issue.
    why you are not feeling this injustice that 
    the requirement for MNA or MPA is inter and BA 
    and they are the representative of Pakistani nation which dont know that what say their constitution what say their foreign policy and
    amassing thing is Education minister is BA nd his under warking people are PHDs and MS what a strange your polices 
    I salute you alection commission …………….    

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker