تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:الیکشن کمیشن ریٹرننگ آفیسر کی غنڈہ گردی کا نوٹس لے

دیپالپور(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن ریٹرننگ آفیسر کی غنڈہ گردی کا نوٹس لے،اپنا مقررکردہ ایریا چھوڑ کر دوسرے حلقے کی پولنگ سٹیشن پر جاکر ووٹرز پر تشددکرتا رہا،رمضان اشرف تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل 134وارڈ نمبر 6سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے رمضان اشرف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی دیپالپور میں بطور ریٹرننگ آفیسر مقرر یونیوالے رائے سمیع اللہ کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی ہماری ہار کا سبب بنی ہے الیکشن کمیشن اس کا سخت نوٹس لے رمضان اشرف چوہدری کا کہنا تھا کہ رائے سمیع اللہ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے میونسپل کمیٹی دیپالپور کیلئے آر او مقرر کیا گیا تھا مگر اس نے غیر قانونی طور میرے حلقے کے پولنگ سٹیشن پر دیگر ملازمین کے ہمراہ ہلہ بول دیا خواتین ووٹرز کیساتھ بدتمیزی کرتا رہا جبکہ ایک بزرگ ووٹر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس سے ووٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا اور میرے ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ ڈالے بغیر ہی واپس چلی گئی رمضان اشرف چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ رائے سمیع اللہ کی اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت کا سخت نوٹس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  نائس ٹینس: سیمی فائنل میں اعصام کا بائرن برادرز سے مقابلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker