پاکستانتازہ ترین

رائیونڈ:تبلیغی اجتماع کادوسرامرحلہ مولانازبیرکی دعاکیساتھ ختم

ijtmaرائے ونڈ (نمائندہ خصوصی)رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ ختم ہوگیا۔ اجتماعی دعا تبلیغی جماعت کے عالمی امیر مولانا زبیر الحسن نے کرائی جس میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام تزکیہ نفس کے لئے رائے ونڈ میں جمع ہوئے۔ بارش کے باعث اجتماع ایک روز تاخیر سے شروع ہوا، تین روزہ اجتماع کے آخری روز پاکستان اور بھارت کے معروف علمائے دین نے مختلف نشستوں سے خطاب کیا اور ملت اسلامیہ کے اتحاد یگانگت اور دین اسلام کے پھیلاؤ کی جدوجہد پر زور دیا۔  ملکی سلامتی، خوشحالی اور دین کی سربلندی اور پھیلاؤ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بھارت سے آئے مولانا زبیر الحسن نے اجتماعی دعا کرائی، اختتامی دعا کے بعد جماعتوں کی تشکیل دی جا رہی ہے جو تبليغ کے لئے دنیا کے مختلف حصوں میں نکل جائیں گی اور يہ سلسلہ آئندہ اجتماع تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button