تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پرمنشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن

rawalpindiراولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف )بلال صدیق کمیانہ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پرراولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے970گرام چرس،15بوتل شراب،04عد د پستول30بور معہ11روندبرآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس نے شکیل احمد سے 120گرام چرس،جرارعلی سے 120گرام چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے عزیزالرحمن سے 490گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے محمد اشرف سے 130گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے عبدالمنیب سے 110گرام چرس،تھانہ صادق آباد پولیس نے راحیل رضوان سے 08بوتل شراب، محمد اشرف سے 07بوتل شراب،تھانہ سٹی پولیس نے نوید حسین سے 01عدد پستول 30بورمعہ 04روند،تھانہ نصیرآباد پولیس نے ریاض علی سے 01عدد پستول معہ 04روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے یاسر سے 01عددپستول معہ 03روند،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سرتاج سے 01عددپستول برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button