تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:سانحہ چرچ پشاور بس دھماکے اور قصہ خوانی بازار کے لواحقین کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کی گئ

P1011446راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)سانحہ چرچ پشاور بس دھماکے اور قصہ خوانی بازار کے لواحقین کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب راولپنڈی میں منعقد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق
گزشتہ شام اینڈ ٹائم میسج بلیورز اسمبلیز پاکستان کے راولپنڈی چرچ ڈھوک رتہ میں پاسٹر انچارج طارق گلزار اور چرچ ٹیم نے سانحہ چرچ کوہاٹی بازار ،بس اور قصہ خوانی بازار دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثہ لواحقین کی تسلی اور ملک میں امن اور سلامتی کیلئے ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔عزت مآب پاسٹر جاوید جارج نے واعظ کرتے ہوئے اس بات کو بیان کیا کہ اب جب دنیا تیزی کے ساتھ اپنی آخرت کی طرف بڑھ رہی ہے اور ہر طرف افراتفری اور لڑائی جھگڑے اور بے سکونی ہے تو ہمیں اب بڑے تحمل کے ساتھ اور زیادہ خدا کے پاس آنے اور دعا کرنے کی ضرورت ہے اور بائبل کی تعلیم کے مطابق ہمیں اپنے ستانے والوں کیلئے بھی دعا کرنی ہے۔بزرگ ایلڈر جناب صابر مسیح نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہمیشہ ملک میں بسنے والے ہر فرقہ کے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے اور ان کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ساتھ ہی اُنہوں نے حکومت وقت سے اپیل کی کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات نہ ہو سکیں۔ دعائیہ تقریب کے اختتا م میں پاسٹر طارق گلزار نے ملک پاکستان اور اس مین بسنے والے تمام لوگو ں کیلئے امن و سلامتی کی دعا کی۔

P1011472

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button