تازہ ترینعلاقائی

رحیم یار خان: بے قابو کار کی سائیڈ لگنے سے گدھاریڑھی الٹ گئی

rahim_yar_khanرحیم یار خان(نامہ نگار) بے قابو کار کی سائیڈ لگنے سے گدھا ریڑھی الٹ گئی۔60سالہ سوار شدید زخمی۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہسپتال میں جاں بحق۔کار سوار کار سمیت موقع سے فرار۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بابا غریب شاہ کا رہائشی ریڑھی بان 60سالہ محمد رمضان روزگار کیلئے جا رہا تھا کہ اسی دوران تیزرفتار کار کی سائیڈ لگنے سے گدھا ریڑھی الٹ گئی جس سے ریڑھی بان 60سالہ محمد رمضان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر نازک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے محمد رمضان دم توڑ گیا جبکہ کار سوار کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button