تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:نامعلوم افراد نے کر خاتون کو تشدد کرکے تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر قتل کردیا

اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)اوکاڑہ بستی حضور صاحب رینالہ خورد میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی تفصیلات کے مطابق بستی لال شاہ رینالہ خورد کی رہائشی آسیہ بی بی دختر محمد رفیع نے چند ماہ قبل ندیم بابر ولد منشاء کے ساتھ شادی کی تھی گھریلو ناچاقی ہونے پر اس نے خاوند سے طلا ق کا مطالبہ کیا خاوند سے علیحددگی کے بعد اس کے دیور سجاول نے بستی حضور صاحب میں دوروز قبل کرایہ پر آسیہ بی بی کو مکان لے کر دیا جمعہ کے روزنامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر آسیہ بی بی کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے اس کا تیزدھارآلہ سے گلہ کاٹتے ہوئے قتل کر دیا ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں  امجد صابری قوال کوسپردخاک دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker