پاکستانتازہ ترین

رینالہ خورد:وفاقی حکومت ملک بھر میں میرٹ پر ایک لاکھ طلبا طالبات کو لیپ ٹاپ دیگی، بلیغ الرحمن

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )وفاقی حکومت ملک بھر میں میرٹ پر ایک لاکھ طلبا طالبات کو لیپ ٹاپ دئیگی حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم کیلئے پانچ ارب روپے کے فنڈ ز مختص کے ہیں بار بار کے مارشل لا نے ملک بہت نقصان پہنچایا بلیغ الرحمان تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن رینالہ خورد کیمپس رینالہ خورد کے میں لیپ ٹاپ کی تقریب تقسیم کے موقع پر طلبا طالبات اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت فروغ تعلیم کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے فروغ تعلیم کی پالیسی کا حسہ ہے پاکستان کا روشن مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے اس لیے موجودہ حکومت یو تھ پر انوسٹمنٹ کی پالیسی پر گامزن ہے 15ارب روپے کی لاگت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ ہونہار اور قابل طلباء طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے اب آپ پر منحصر ہے کہ آپ لیپ ٹاپ کو شوشل سرگرمیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں یا اپنی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے یقیناًنوجوان نسل لیپ ٹاپ کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرئیگی طلباء طالبات کو تقسیم کیے گئے لیپ ٹاپ میں ایک لاکھ 25ہزار کتب کی معلومات سوفٹ وئیر کے ذریعے طلبا ء طالبات تک پہنچائی گئین ہیں اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور فیض الحسن ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن منصور اکبر کنڈی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز وٹکیشن میاں محمد منیر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید علاؤ لدین بھی موجود تھے۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہ انڈیا کی چند ریاستوں کے علاوہ بعض ممالک نے بھی فروغ تعلیم کیلئے لیپ ٹاپ پالیسی کو سراہتے ہوئے اپنے ممالک میں اختیار کیا ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ہماری لیپ ٹاپ سکیم کو شفاف قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یوتھ کی پروش کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ملکی معیشت کی ترقی میں کسانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے . حسن اسد علوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker