تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد :ایلیٹ اہلکاروں کی سنئیر صحافی کے ساتھ بدتمیزی

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾ایلیٹ اہلکاروں کی سنئیر صحافی کے ساتھ بدتمیزی گاڑی کی تلاشی لینے کے بعد اسلحہ تان کر آدھا گھنٹہ کھڑے کیئے رکھا اور جاتے ہوئے صحافی کی گاڑی کی چابی نکال کررات کی تاریکی میں فصلوں میں پھینک گئے اور یوایس بی نکال کر لے گئے تفصیلات کے مطابق رینالہ پریس کونسل رینالہ خورد ﴿رجسٹرڈ﴾ کے سنئیر نائب صدر وصحافی ایک قومی اخبار و ٹی وی چینل محمد امین بھٹی جو کہ اپنی دوکان بھٹی کلاتھ ہائوس ڈبی بازار رینالہ خورد بند کر کے اپنے گھر چک 11/1RAجارہے تھے کہ چک نمبر 13ون آر کے قریب تھانہ ستگھرہ کے حدود میں جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ایلیٹ فورس کی گاڑی کے ڈرائیور نے ڈیپر کے اشارے صحافی محمد امین کی گاڑی کو روک لیا اور نیچے اترتے ہی تھانیدار اور ایلیٹ فورس کے جوان نے بد تمیزی کرنا شروع کردی گاڑی کی تلاشی لینے کاغذات چیک کروانے اپنا تعارف کروانے کے باوجود ایلیٹ فورس کے جوان بدتمیزی کرتے رہے اسلحہ تانے محمد امین بھٹی اس کے ساتھی اور اس کے بیٹے کو آدھا گھنٹہ کھڑے کیئے رکھا اور جاتے ہوئے گاڑی کی چابی رات کی تاریکی میں فصلوں میں پھینک دی اور یوایس بی نکال کر ساتھ لے گئے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: 16روز گزرنے کے باوجود سٹی پولیس صحافی کے قاتلوں نہ پکڑ سکی اعلیٰ حکام نوٹس لیں صحافیوں کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker