پاکستانتازہ ترین

موسم کی خرابی:صدر زرداری اور آرمی چیف گیاری سیکٹر کا دورہ نہ کر سکے

اسلام آباد ﴿بیورو چیف سے﴾صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی موسم کی خرابی کے باعث سیاچن کا دورہ نہ کر سکے،ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجی اہلکاروں کو نکالنے کیلئے جاری امدادی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگر اعلی شخصیات کے ہمراہ پیر کو گیاری سیکٹر کا دورہ کرنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث ان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع نے آن لائن کو بتایاکہ آئی ایس پی آر کی طرف سے میڈیا کی ایک ٹیم نے بھی گیاری سیکٹر کا دورہ کرنا تھا لیکن میڈیا کی ٹیم بھی موسم کی خرابی کے باعث گیاری سیکٹر کا دورہ نہ کر سکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button