تازہ ترینعلاقائی

سانگھڑ: 2018 کے عام انتخابات جوڈیشل افسران کے بجائے انتظامی حکام سے کرانے کا فیصلہ

سانگھڑ (نامہ نگار) ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد سید ندیم حیدر نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات جوڈیشل افسران کے بجائے انتظامی حکام سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انتخابات سے 6 ماہ قبل تما م حکام کی تقرریاں اور تبادلے کے اختیارات بھی الیکشن کمیشن کے حوالے ہو جائیں گے اس سلسلے میں قومی اسمبلی سے بل بھی منظور ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سانگھڑ میں ڈپٹی کمشنر زوہیب مشتاق کے ہمراہ ڈی سی آفس سانگھڑ میں ووٹرز کی اہمیت کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سید ندیم حیدر نے کہا کہ ملک بھر سے انتظامی حکام کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے حاصل کر لی ہیں اور 2018 کے عام انتخابات انہیں کی نگرانی میں کرائے جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتظامی حکام کو ڈی آر او اور آر اوز مقرر کرنے کا مکمل اختیار ہوگا اور یہ ضروری نہیں کے انہیں کو متعلقہ علاقوں میں مقرر کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولنگ عملے کے لئے سرکاری عملے کو مقرر کیا جاتا ہے اور بدقسمتی سے عملے کی سیاسی وابستگی کے وجہ سے انتخابی عمل متاثر ہوتا ہے ۔ اس لئے عملے کی تربیت کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئیں ہیں۔ ندیم حیدر نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تو بناتی ہیں مگر اس پر خود عمل نہیں کرتیں اور خود ہی اس کی خلاف ورزی کرتیں ہیں اس لئے آئندہ الیکشن کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل میں ووٹر کی کلیدی اہمیت ہے ووٹ کے درست استعمال سے جمہوری عمل مضبوط ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت ملک بھر میں ووٹرز ایجوکیشن پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ خواتیں کو قومی شناختی کارڈ فراہم رکرنے کے لئے خصوصی موبائل ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں بھیجی جائینگی۔ عوامی نمائندے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں کمپیوٹرائیزڈ الیکٹورل رول سسٹم متعارف کرایا ہے تاکہ ووٹرز کی رجسٹریشن باآسانی ہو سکے۔ 2018 کے عام انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے ضلع سطح پر مانیٹرنگ عملہ مقرر کیا جائیگاجبکہ انتخابی عملے کی فہرستیں آخری مرحائل میں ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زوہیب مشتاق نے کہا کہ ووٹ ہر شخص کا بنیادی حق ہے اس لئے عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جس کے درست استعمال سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker