تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:تہرے قتل کے چار مجرمان کو سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

ساہیوال (بیورورپورٹ) تہرے قتل کے چار مجرمان کو سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا،چار ملزمان شک کی بناء پر بری۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد زبیر صاحب نے تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان عمران،امین،غفار اور عزیز کو سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6ماہ قید اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی جبکہ چار ملزمان یاسین، ناصر ،سلیم اور زاہد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا جملہ مجرمان نے 19/08/2011کو دیرینہ رنجش پر مسمیان اللہ دتہ، محمد اقبال اور امیر کو قتل کردیا تھا جس پر تھانہ ہڑپہ کی پولیس نے بہاول شیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نے گڈو تھرمل پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker