تازہ ترینعلاقائی

سبی:شہر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس

سبی( نامہ نگار)شہر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس،اجلاس میں ڈی پی او سردار زادہ انور کھیتران،تحصیلدار رحمت اللہ گشکوری کے علاوہ میونسپل انتظامیہ کے آفیسران کی شرکت،تجاوزات ہٹانے کے لیے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت شہر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے شہر کے مختلف مصروف تجارتی اور عوامی مقامات پر ناجائز تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا اور ان کو درپیش مسائل سے نکالنے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور میونسپل انتظامیہ کی ہے جبکہ شہر کے مختلف مصروف ترین تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر قبضہ گیروں کا راج ہے جبکہ ناجائز تجاوزات کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے میونسپل انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالہ کے لیے ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،جبکہ شہر میں دن کے اؤقات میں ہیوی گاڑیوں کے دخلے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سراج الحق نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker