تازہ ترینعلاقائی

سبی خجک قبیلے کے سربراہ سردار ڈومکی گروپ کے رہنما سردارمحمد خان خجک کی قیادت میں پاک فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت میں تحفظ پاکستان ریلی کلمہ چوک سے نکالی گئی

سبی(نمائیندہ خصوصی)سبی خجک قبیلے کے سربراہ سردار ڈومکی گروپ کے رہنما سردارمحمد خان خجک کی قیادت میں پاک فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت میں تحفظ پاکستان ریلی کلمہ چوک سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاک فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی شہر کے مختلف شاہراؤں سے ہوتی ہوئی بلوچستان چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی جلسے سے ڈومکی گروپ کے رہنما سردار محمد خان خجک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی ہمارے قومی ادارے ہیں ان کی کردار کشی پر عوام کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑاانہوں نے کہا کہ ہم جیو کے اینکر پرسن اور جیو کی جانب سے ہمارے قومی اداروں کی جس طرح سے کردار کشی کی گئی ہے اس کی ہم شدید مذمت کرے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ چینل کو بند کرکے مخصوص اینکر پرسن کے خلاف غداری کا مقدمہ درج قائم کیا جائے 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button