تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:چچا نے بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد درگور کردیا

سنجھورو(نامہ نگار) کے نواحی علاقہ جھول تھانہ کی حدود میں چچا نے مبینہ طور پر نوجوان بھتیجی کوکاروکاری کے الزام میں قتل کرنے کے بعد درگور کردیا۔جھول پولیس نے خفیہ اطلاع پر چچا اور ایک اور رشتہ دار کو گرفتار کرلیا۔جبکہ مقتولہ کی قبر پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔گاؤں حاکم خان مری کی رہائشی اٹھارہ سالہ دوشیزہ صغریٰ بروہی بنت شفیع محمد بروہی گاؤں عثمان نظامانی کے نوجوان محمد علی خاصخیلی سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی اور وہ اس مقصد کے لئے گھر سے مذکورہ نوجوان کے ساتھ چلی گئی تھی۔با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل بااثر شخصیت علاقے کے MPA نے مداخلت کرکے مبینہ جرگہ منعقد کیا تھا جس میں لڑکی کو پسند کی شادی کرنے سے پہلے ہی لڑکی کے چچا نظر محمد بروہی کے حوالے کرادیا تھا جس نے بعد ازاں گاؤں عثمان نظامانی لے جاکرلڑکی کو تشدد کر کے قتل کرنے کے بعد ہندووں کے قبرستان میں درگور کردیا۔ایس ایچ او جھول غازی خان راجڑ نے میڈیا کوبتایا کہ ہمیں اظلاع ملی تھی کہ دوشیزہ کو اس کے چچا نظر محمد عرف نظرو اور کزن نے قتل کرنے کے بعددرگور کردیا ہے۔ملزمان کی نشان دہی پر ہم نے قبر پر پولیس تعینات کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ قبر کے قریب سے مقتولہ کی چپل بھی پولیس کو ملی ہے۔جھول پولیس نے مقتولہ کے والدشفیع محمدبروہی کی فریاد پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 302/401/334PPC13/2014مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  محکمہ واپڈا کی پھرتیاں صارفین کی ٹھیک میٹر کو خراب شو کر کے تبدیل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker