پاکستانتازہ ترین

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر ہونیکا امکان

election officeاسلام آباد (بیوروچیف) سندھ اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے بعد سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے حدبندیوں سے متلعق سندھ اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات کی تاریخیں بڑھنے کا امکان ہے۔ عدالتی فیصلوں کے بعد دونوں صوبوں میں موجودہ تاریخوں پر انتخاب ممکن نہیں۔ دونوں صوبوں کی طرف سے نئی حد بندیوں سے متعلق خط ملا تو نئی حلقہ بندیوں کیلئے درکار وقت کا جائزہ لیں گے تاہم تمام عدالتی فیصلوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  مْسلم اْمہ کب تک خاموش ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker