تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: الوداع2013ء سال کے آخری روز بارش سے سردی کی لہر میں اضافہ لوگ گھروں میں قید، آخری دن سورج طلوع نہ ہوا

Sialkot clouds Picسیالکوٹ(سعید پاشا)الوداع2013ء سال کے آخری روز ہو نے والی بارش سے سردی کی لہر میں اضافہ لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے آخری دن سورج طلوع نہ ہوا تفصیل کے مطابق سال 2013 ؁ء کے آخری روز صبح سویرے ہونے والے ہلکی بوندا باندی اور ہوا کی لہر چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور صبح سویرے ہونے والی ہلکی ہلکی بوندا باندی کی وجہ سے لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے اور دفاتر دکانوں پر رش کافی کم رہا جبکہ2013 ؁ء کے آخری دن سورج سارا دن طلوع نہ ہو ا اور دکان دار سارا دن آگ تاپتے رہے۔موسم سر ما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج یکم جنوری کوتمام سرکاری وغیر سرکار ی تعلیمی ادارے کھل گئے تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ اور گردونواح میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور چھٹیو ں کے بعد طلباء اور طالبات اپنے معمول کے مطابق آج یکم جنوری2014بروز بدھ کواپنے اپنے سکولوں اور کالجوں میں جائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں  پرانی منڈی پتوکی میں مقامی تاجر کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker