پاکستانتازہ ترین

شدید سردی کی لہر مزید تین دن تک جاری رہے گی،محکمہ موسمیات

sardiکوئٹہ(نمائندہ پاک نیوز)بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ،قلات میں درجہ حرارت منفی 15سینٹی گریڈ اورکوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجمادسے 12 سینٹی گریڈنیچے گرگیا ، ادھر میران شاہ گردونواح میں 5 سال بعد برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ جنوری کے آغاز سے پہلے ہی ، سردی کا موسم مزیدرنگ دکھانے لگا۔ کہیں ٹھنڈی ہوائیں ، کہیں برف باری تو کہیں موسم ابر آلود ہے۔یہ ہیں ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں کا احوال۔ جہاں سردی کی لہر جم کر رنگ دکھارہی ہے۔ شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ قلات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم ہونے سے، گھروں میں موجود پانی تک جم گیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گلگت ،اسکردو ،استور ،دیامر ،ہنزہ نگر اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی درجہ حرارت مزید کم ہورہا ہے۔برف باری اور ٹھنڈی ہواوٴں نے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کیے ہیں۔غذر کے بالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری جبکہ میدانی علاقوں میں موسم آبر آلود ہے۔ جنوبی وزیرستان، میران شاہ میں 5 سال بعد برفباری کے بعدٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے لگی جس سے موسم نہایت سرد ہوگیا ۔پنجاب ، سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے سرد ہواوں کے چلنے سے صبح اور شام کے اوقات میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی لہر مزید تین دن تک جاری رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!