بین الاقوامیتازہ ترین

شمالی کوریاکے سمندرمیں دومیزائل فائر

سیول (مانیٹرنگ سیل) جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اس کی سمندری حدود میں دو میزائل فائر کیے ہیں۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح چھہ بج کر 29 منٹ پر شمالی کوریا نے جنوبی کورین سمندر کی شمال مشرقی سمت میں دو میڈیم رینج بیلسٹک میزائل فائر کیے جن کی رینج درمیانی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ سے سمندر تک ان میزائلوں نے 500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیاجس کا مطلب ہے کہ ان میزائلوں کی فائرنگ رینج میں جاپان اور جنوبی کوریا دونوں آسکتے ہیں،حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ سکڈ میزائل کسی بھی موبائل لانچنگ پیڈ سے فائر کیے جاسکتے ہیں اور اس عمل کے لیے زیادہ تیاری کی ضرورت نہیں ہوتی۔یادرہے کہ سمندر کے جس علاقے میں میزائل فائر کیے گئے وہاں ایک روز قبل ہی جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button