تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ: کوٹ مراد کی عوام تاریکیوں میں زندگی بسرکرنے پرمجبور

شورکوٹ ﴿نامہ نگار﴾وہ وعدہ ہی کیا جووفا ہو جائے۔ شورکوٹ کے نواحی علاقے کوٹ مراد کی عوام ابھی تک بجلی سے محروم ہے سیاسی قائدین کی طرف سے کیے گئے ۰۱ سال پرانے وعدے ابھی تک پورے نہ ہو سکے۔سیاسی قائدین اور سروے ٹیمز وہاں پرجاتے ہیں اور عوام کو جھوٹی تسلیاں دے کے واپس آ جاتے ہیں اور وہاں کی عوام بھی سادہ لوح ہے جو ان کے جھانسے میں آجاتے ہیں لیکن اب عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ جو ان کے علاقے میں بجلی کی سہولت دے گا ووٹ اسی کو ملے گااور ساتھ ساتھ حکام اعلی سے بھی اپیل کی ہے جلد از جلد ان کے علاقے کو بجلی کی سہولت سے آراستہ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  کھمانوالہ گرلز مڈل سکول میں کلاسز کا اجرا لیکن سٹاف موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker