تازہ ترینعلاقائی

ضلع بھاول نگرکی مستحق خواتین کیلئے سلائی کڑھائی کے کورس کااہتمام کیاگیا

bahawl nagarبھاولنگر( نامہ نگار) صنعت زار بہاولنگر میں سی ایس آر ڈویژن نیشنل بنیک آف پاکستان آف پاکستان بھاولپور کے تعاون سے ضلع بھاول نگر کی مستحق خواتین کیلئے سلائی کڑھائی کے کورس کااہتمام کیا گیا۔جس میں 25 خواتین کو نہ صرف ایک ماہ کی کٹائی سلائی کی تربیت دی گئی بلکہ کورس کے اختتام پرٹریننگ حاصل کرنے والی ہر خواتین کو سلائی مشین بھی دی گئی اس کورس کی اختتامی تقریب ؔ ڈسٹریل انڈسٹریل ہوم (صنعت زار) بھاول نگرمیں منعقد ہوئی۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرکمیونٹی ڈویلپمنٹ بھاول نگر کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر اور سی ایس آر ڈویژن نیشنل بنیک آف پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس اختتامی تقریب کے موقع پر مینجر صنعت زار بھاول نگر نے بتایا کہ اس وقت ادارے میں خواتین کو مختلف فنون میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ جس میں ہاتھ کی کڑھائی ، کٹنگ سیوئنگ ، بوٹینکل ورک ، ڈور ورک ، گلاس پینٹنگ کے کورس وغیرہ کروائے جا رہے ہیں۔تربیت حاصل کرنے والی خواتین کورس کی تکمیل کے بعد اپنے گھروں میں بیٹھ کر با عزت روز گار کما سکتی ہیں۔کوارڈی نیٹر سی ایس آر ڈویژن نیشنل بنک صلاح الدین غوری نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سی ایس آر ڈویژن نادار ، مستحق افراد کی مالی امداد کے لئے کوشاں رہتا ہے۔ اور مختلف ٹریڈ ز میں کورسسز کا انعقاد کروا کر لوگوں کو اپنے روزگار کمانے کے قابل کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پسماندگی کے خاتمہ میں مدد ملتی ے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سی ایس آر ڈویژن کی طرف سے مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ جہاں لوگوں کو مختلف طبی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر منچن آبادنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صنعت زار میں تربیت کورسز کا انعقاد خواتین کی معاشی خوش حالی میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے ملک کی معاشرتی ومعاشی ترقی میں اہم کردارادا کر رہی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button