تازہ ترینعلاقائی

ضلع سانگھڑ کے مشہور ثناء خواں ظہیر احمد 82سال کی عمر میں انتقال کرگئے

سانگھڑ(بیورو رپورٹ) ضلع سانگھڑ کے مشہور ثناء خواں ظہیر احمد 82سال کی عمر میں انتقال کرگئے ورثاء سے سماجی سیاسی تجارتی شخصیات کا تعزیت کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ کے مشہور ثناء خواں ظہیر احمد 82سال کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ان کی تدفین مرکزی ایم اے جناح روڈ قبرستان میں کی گئی جب کہ ان کی رہائیش گا ہاؤسنگ سوسائٹی سانگھڑ میں ان کے بیٹوں عقیل احمد ،نعیم احمد،فہیم احمداور علی ابوالحسن سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے تعزیت کرنے والوں میں پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائزیشن کے ضلعی صدر جاوید انصاری،جنرل سیکریٹری عامر راجپوت،رئیس مراد علی نظامانی،نویدڈیرو،وکیل محمد قذافی اور شہر کی سماجی سیاسی تجارتی اور تعلیمی شخصیات شامل تھیں جنہوں نے مرحوم ظہیر احمد کے ایثال ثواب کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں  آرٹیکل 245کامعاملہ ،پیپلزپارٹی نے مشترکااجلاس کامطالبہ کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker