پاکستانتازہ ترین

عام انتخابات میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ جعلی تھا ، مولانا فضل الرحمن

molna fazalاسلام آباد(بیورو رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربرا مولانا فضل الرحمن نے ضمنی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ جعلی تھا اور اس کی نشوونما کرنے والے دبئی چلے گئے ہیں اب یہ قصہ پارینہ بن چکی ہے ۔ ہفتہ کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ضمنی انتخابات کے دوران تحریک انصاف کی ناکامی اس بات کا ثبوت ہے کہ این اے ون کے 85ہزار ووٹوں نے ثابت کردیا کہ گیارہ مئی کا مینڈیٹ جعلی تھا انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف ماضی کا قصہ پارینہ بن جائے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی آبیاری کرنے والے جنرل پاشا دبئی چلے گئے ہیں اب اس کے بغیر یہ جماعت یتیم نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مثال اس پارٹی کی مثال اس بارش کی سی ہے جب وہ برستی ہے تو حشرات زمین پر نکل آتے ہیں جب ختم ہوجاتی ہے تو صاف میدان نظر آتا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت زیادہ دیر اداروں کے کندھوں پر بیٹھ کر سیاست نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اگر ملک میں سیاست کرنی ہے تو عوام میں رہ کر کرے بیرون امداد اور تعاون سے سیاست نہیں ہوسکتی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker