پاکستانتازہ ترین

عظمی بخاری کو بزدار پر تنقید سے پہلے نواز،شہباز اور حمزہ کے فرنٹ مینوں کی بات کرنی چاہیے

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ سے چند سکوں سے عظمی بخاری بھی مستفید ہوئی ہیں – شریف خاندان کی ٹی ٹیز کے معاملے پر عظمی بخاری ناجانے کیو ں چپ سادھ لیتی ہیں – ٹی ٹیز کے حوالے سے وعدہ معاف گواہان کے بیانات شریف خاندان کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  عظمی بخاری کو راجکماری کی کنیز دوئم کا درجہ مبارک ہو- عثمان بزدا رجیسے شریف النفس انسان کا وزیراعلی بننا شاہی خاندان کو ہضم نہیں ہورہا- عظمی بخاری کی حیثیت پنکچرڈ سٹیپنی کی ہے- لیگی لیڈروں کو خواب میں بھی کرسی ہی نظر آتی ہے جو ان کو اب نہیں ملے گی- آل شریف کو قومی خزانے کو نقب لگاتے ہوئے شرم نہ آئی – بزدار حکومت نے صوبہ بھر کے عوام کیلئے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے دیئے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی- عظمی بخاری کو بزدار پر تنقید سے پہلے نواز،شہباز اور حمزہ کے فرنٹ مینوں کی بات کرنی چاہیے- عمران خان نے پسماندہ علاقے کے عام آدمی کو وزیراعلی بنایا جبکہ شریف خاندان نے تمام عہدے اپنے گھر کے افراد میں بانٹے- قوم آپ کی حب الوطنی کو خوب جانتی ہے، ریمنڈ ڈیوس کے وکیل کی اولاد سے شرانگیزی کے علاوہ اور کیا توقع کی جاسکتی ہے –

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

  1. Hi would you mind letting me know which webhost you’re working with?
    I’ve loaded your blog in 3 completely different browsers and I must say this blog loads a lot quicker then most.

    Can you suggest a good web hosting provider at a fair price?

    Thank you, I appreciate it!

Back to top button