شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / علی اعجازشوبزانڈسٹری کاایک روشن ستار تھے،توقیرناصر

علی اعجازشوبزانڈسٹری کاایک روشن ستار تھے،توقیرناصر

لاہور(پر یس ریلیز)چیئرمین اور ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کا معروف اداکار علی اعجاز کے انتقال پر اظہار تعزیتعلی اعجاز شوبز انڈسٹری کا ایک روشن ستار تھے،توقیرناصر ،مرحوم کے اسٹیج ڈرامے تاریخ کا حصہ ہیں ، اطہر علی خانلاہور18دسمبر: الحمراء آرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان نے معروف اداکار علی اعجاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔توقیر ناصر اور اطہر علی خان نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں علی اعجاز مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اورسوگوار خاندان کو صبر جمیل دے ۔توقیر ناصر نے کہا کہ علی اعجاز شوبز انڈسٹری کا ایک روشن ستار تھے اور ان کا کام نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے،بطور اداکار ان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے اثاثہ ہے ،مزاحیہ اور سنجیدہ اداکاری میں وہ اپنی مثال تھے۔اطہرعلی خان نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل میں معیاری ڈرامے پیش کرنے میں ان کابڑا کردار رہا ہے اور اس حوالے سے علی اعجاز کی خدمات اپنی مثال آپ ہیں۔انھوں نے کہا کہ علی اعجاز مرحوم کے اسٹیج ڈرامے آج بھی تاریخ کا حصہ ہیں جنہیں ان کے مداح کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔علی اعجاز کی فن کی دنیا میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ڈاکو گرفتار کرلئے
error: Content is Protected!!