تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

فیس بک میں اردو زبان کو شامل کر لیا گیا

لیجئے جناب فیس بک ٹرانسلیشن ٹیم کی جانب سے دنیا کی مشہور ترین سوشل نیٹورکنگ ویب سائیٹ کے اردو ترجمے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ یعنی اب فیس بک اردو زبان میں بھی دستیاب ہے۔ گوکہ ٹوئٹر اور گوگل پلس کے مقابلے میں فیس بک کو اردو زبان شامل کرنے کا خیال کافی دیر سے آیا لیکن بھلا ہو ان تمام رضاکاروں کا جنہوں نے ہزاروں الفاظ اور جملوں کا درست اردو ترجمہ کیا۔ اگر آپ بھی فیس بک کو اپنی قومی زبان میں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ کار بہت آسان ہے، ہوم پیج پر نیوز فیڈ کے دائیں جانب نگاہ دوڑائیں تو اشتہارات کے نیچے آپ کو کاپی رائیٹ اور زبان دکھائی دے گی، جو کہ فی الوقت انگریزی ہوگی۔ اب آپ اس پر کلک کریں تو ایک پاپ اپ ونڈو کھلے گی جس میں دنیا بھر کی رنگ برنگی زبانیں شامل ہیں، یہاں سے اردو کا انتخاب کریں اور لیجئے آپ کی فیس بک پیج الائنمنٹ اور زبان اردو میں تبدیل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!