تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد: ورکرز پارٹی ، عوام تنظیم ، فریڈم بھٹہ ورکرز یونین اور پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا شکاگو کے شہدائ کو خراجِ عقیدت

فیصل آباد﴿بیورو رپوٹ ﴾ ورکرز پارٹی پاکستان، عوام تنظیم ، فریڈم بھٹہ ورکرز یونین اور پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیر اہتمام عالمی یوم محنت کے موقع پر قائد اعظم ہال فیصل آباد میں "محنت کش طبقات:مسائل اور ان کا حل”کے موضوع پر جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد کے گرد و نواح کے 200سے زائد محنت کش مرو و خواتین نے شرکت کی ۔ اس پروگرام کا مقصدشکاگو کے شہدائ کو خراجِ عقیدت پیش کرنا، مزدوروںکو ان کے حقوق کے بارے شعور و آگاہی دینا،مزدوروںکو وسیع اتحاد کے لئے ابھارنا اور ان کے حقوق کے لئے مشترکہ آواز بلند کرنا تھا۔ اس پروگرام کے دوران عارف ایاز﴿ورکرز پارٹی پاکستان﴾، جاوید اختر﴿ورکرز پارٹی پاکستان﴾،نازیہ سردار﴿ڈائریکٹر۔عوام﴾، عاشق حسین﴿ریل بچائو اتحاد﴾، یسین انقلابی﴿پاور لومز ورکرز یونین﴾، پروفیسر عاصم سجاد﴿این ایس ایف﴾، ڈاکٹر مصدق حسین، اقبال آرزو﴿فریڈم بھٹہ ورکرز یونین﴾، افشین پطرس ﴿عوام﴾،سعید عوامی،ثریا وسیر﴿لیڈی ہیلتھ ورکر﴾، حفیظ اللہ چیمہ، میاں نوید اور دیگر مزدور رہنمائوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کے آخر میں ققنس تھیڑ گروپ اور پنجاب لوک رہس نے عالمی یوم محنت کے سلسلہ میں ڈرامہ مصلّی پیش کیا جسے مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے پرفارم کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اگلے عام انتخابات اور خیبرپختونخواکاسیاسی منظر

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker