تازہ ترینعلاقائی

قصور:جرائم کے خاتمے کے لیے جاری مہم میں عوام کو پولیس کا ساتھ دینا ہوگا،ڈی پی او

dpo-kasurقصور( حافظ جاویدالرحمن سے ) ڈی پی او قصورجواد قمر نے بتلایا کہ ضلع قصور میں میری تعیناتی کے دو ماہ کے دوران امن عامہ کے قیام اور سنگین جرائم پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ۔ جس سے سنگین جرائم میں ملوث بیشتر ملزمان پکڑے گئے انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے جاری مہم میں عوام کو پولیس کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ سنگین نوعیت کے جرائم کے خاتمے اوران میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس کو عوام کا تعاون ہرصورت درکار ہے اورعام آدمی کی معاونت کے بغیر یہ جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع قصور میں تعینانی کے گزشتہ دو ماہ کے دوران قتل ،ڈکیتی ،رابری ،وہیکل چھیننا اور دیگر سنگین نوعیت کے کل 208مقدمات درج ہوئے جبکہ سال 2012ء کے اسی دو ماہ کے دوران کل 240مقدمات درج ہوئے ۔اس طرح مجموعی طورپرگز شتہ سال کے ان دو ماہ کی نسبت ضلع قصور میں جرائم میں14فیصد کمی واقعہ ہوئی ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی کاروائی میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث20گروہوں کاقلع قمع کرکے انتہائی خطرناک80ملزمان کو گرفتارکیا گیااورمجموعی طورپر90لاکھ روپے کی مالیت کا مال مسروقہ نقدی ،طلائی زیورات گاڑیاں ،موٹرسائیکلز اورمویشی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کے علاوہ ان کے قبضہ سے استعمال ہونا والا اسلحہ بھی برآمدکیا گیا۔مجرمان اشتہاری ،ناجائز اسلحہ اورمنشیات کے بارے میں ڈی پی او قصورنے بتلایا کہ پولیس نے شرح جرائم پرقابوپانے کے لیے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اورمنشیات کے انسدادپر خصوصی توجہ مرتکزکی ہے۔ جس کے نتیجے میں603 مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کوگرفتارکیاگیا جن میں ایک لا کھ روپے سرکی قیمت والا مجرم اشتہاری ڈاکٹر عبدالسلام اور پانچ ٹاپ ٹین اشتہاری عمران عرف تاشی ،عبدالجبار،ہدایت ،یونس اور جہانگیرشامل ہیں جوکہ قتل،اقدام قتل،ڈکیتی ،راہزنی،سرقہ ودیگرسنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔۔قصور پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران247مقدمات درج کرکے250ملزمان کو گرفتارکیا اوران کے قبضہ سے4کلاشنکوفیں ،10رائفلیں ،43بندوقیں ،9کاربین،181پستول /ریولورزاوردیگر اسلحہ برآمدکیا۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران234مقدمات درج کرکے247 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے19کلو ہیروئن ،31کلو چرس ،1کلوافیون،2997 شراب کی بوتلیں اور 250لیٹر لاہن برآمد کر کے ملزمان کو چالان عدالت کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker