تازہ ترینعلاقائی

قصور میں ڈکیتیاں راہزی اورچوری کی وارداتیں متواترجاری

kasurقصور(بیورورپورٹ ) قصور میں ڈکیتیاں راہزی اور چوری کی وارداتیں متواتر جاری ہیں ۔پولیس کی گشت کے باوجود بھی ڈاکو اپنا ہاتھ دکھانے میں کامیاب رہے اورحسب معمول بس ڈکیتی سمیت دیگر واردتوں میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،موبائل فونز، نقدی رقم،لیپ ٹاپ ،اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے
۔ تفصیلات کے مطابق سراے مغل کے نواح شیخم کے قریب ڈاکوؤں نے 3911\Eکوسٹر کے ڈرائیور شہباز کو اسلحہ کی نوک پر روک کر ویرانے میں لیجا کر مسافروں سے ایک لاکھ سے زائد کی نقدی رقم،10موبائل فونز،اور عورتوں سے زیورات چھین کر لے گئے ۔اسی طرح پتو کی کے نواح حبیب آباد میں مختار احمد کے گھر داخل ہونیوالے12نقاب پوش ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10تولے طلائی زیورات،25ہزار کے سعودی ریال ،لیپ ٹاپ ،موبائل فونز، اور نقدی رقم و دیگر گھر کا قیمتی سامان ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور چلتے بنے ۔

یہ بھی پڑھیں  رائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker