پاکستانتازہ ترین

قومی وطن پارٹی کاہنگواورکوہاٹ میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات پرتشویش کااظہار

peshwarپشاور(مانیٹرنگ سیل) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ہنگواور کوہاٹ شہر میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے پہلے سے موثراقدامات اٹھانے چاہئے تھے۔پیرکے روز قومی وطن پارٹی کی مرکزی سیکٹریٹ وطن کور سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ راولپنڈی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کو صوبے کے حساس اضلاع میں سیکیورٹی کے مناسب اقدامات اٹھانے چاہئے تھے۔ ہنگواور کوہاٹ میں ہونے والے واقعات کو صوبائی حکومت کی ناکامی قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذم داری ہے۔اآفتاب شیرپاؤ نے علماء کرام پر بھی زور دیا کہ وہ مسلمانوں میں اتفاق و اتحاد اور برداشت کے فروغ میں اپنے موثر کردار ادا کریں تاکہ مسلمانوں نے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کوناکام بنایا جاسکے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے حساس اضلاع میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے مناسب اور بر وقت اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہیں اور وہ مشکل وقت میں اپنے لوگوں کو کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی پختونوں کی پسماندگی دور کرنے اور ان کی احساس محرومی کا مداوا کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button