پاکستان

لاہور:حکومت اپنے تمام راستے بند کر رہی ہے،شاہ محمود قریشی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین ،سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے احکامات پر عمل نہ کرکے اپنے تمام راستے بند کررہی ہے، لاہور میں کاشتکاروں کی تنظیم فیپ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 20 ویں آئینی ترمیم میں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی آپس کی بندربانٹ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ڈیزل، کھاد اور بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کسان دشمنی اور ظلم ہے،کسانوں کو سبسڈی اور کھاد امپورٹ کے نام پر کچھ لوگ اربوں روپے بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  چوہدری شجاعت کی حکومت اورطاہرالقادری کےدرمیان مصالحت کی پیشکش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker