پاکستان

لاہور: شیری رحمن کامیاب، منصوراعجازپرامریکی مؤقف تبدیل

لاہور: امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمن نے اپنے عہدے کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی انتظامیہ نے منصور اعجاز سے متعلق سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ پاکستانی صوبہ پنجاب کے صدرمقام سے شائع ہونے والے روزنامے کے مطابق حکومت پاکستان شیری رحمٰن کے زریعے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور امریکہ نے منصور اعجاز کے حوالے سے سخت موقف شیری رحمان کی کوششوں بعد سے اختیار کیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان شیری رحمن کے ذریعے امریکی انتظامیہ کے ساتھ پیغام رسانی کر رہی ہے، اور اس حوالے سے شیری رحمن براہ راست ہدایات ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس سے لے رہی ہیں اور انہی رابطوں کے نتیجے میں امریکہ نے منصور اعجاز کی پاکستان آمد کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ یادرہے کہ امریکی قانون کے مطابق اگر بیرون ملک کسی امریکی شہری کی جان کو خطرہ ہو تو امریکی سفارتخانہ اسے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا جب کہ منصور اعجاز  کے کیس کے حوالے سے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ منصور اعجاز کو کوئی سییکورٹی فراہم نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں  کابل ایئرپورٹ کے قریب شدت پسندوں کا حملہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker