تازہ ترینعلاقائی

محکمہ جنگلا ت ملازمین کی ملی بھگت سے بااثرافراد نے نیشنل پارک لال سوہانرا کے جنگلات کواجاڑناشروع کردیا

بہاولپور(بیو رو چیف)محکمہ جنگلا ت ملازمین کی ملی بھگت سے بااثرافراد نے نیشنل پارک لال سوہانرا کے جنگلات کواجاڑناشروع کردیا بلاک آفیسر کے منع کرنے پرشراب کے نشہ میں دھت ملزمان کاحملہ بے پناہ تشدد کرکے نیم مردہ حالت میں پھینک کرفرار ڈی ایف او نے کرپشن میں ملوث ملازمین کیخلاف کاروائی شروع کردی تفصیل کے مطابق نیشنل پارک لال سوہانرا میں تعینات فاریسٹ گارڈ ز دیدار حسین چٹھہ اورضیاء الرحمن نے مبینہ طورپر مقامی ٹمبرمافیا سے ساز باز کرکے سرکاری لکڑی کاٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی تھی کہ ٹمبرمافیا خاور آرائیں اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پارک سے سرکاری لکڑیاں کاٹ رہاتھاکہ اطلاع ملنے پربلاک آفیسر عبدالخالق بیلدار محمدحیات کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جسے ملزمان نے پکڑکر بے پناہ تشدد کانشانہ بنایا اوراسے جان سے ماردینے کی کوشش کی بلاک آفیسر کوتشدد کانشانہ بنانے والے ملزمان شراب کے نشہ میں دھت تھے اس واقعہ پرجنگلات ملازمین میں تشویش کی لہردوڑ گئی اورانہوں نے کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیاکہ فوری نوٹس لے کر اس واقعہ میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرائیں اورقرارواقعی سزادلوائیں انجمن تحفظ جنگلات کے چیئرمین ڈاکٹرمراتب حسین نے کہاہے کہ لکڑی چوری میں معاونت کرنے والے ملازمین محکمہ کیلئے ناسور ہیں ایسے ملازمین کوناصرف نوکری سے فارغ کیاجائے بلکہ انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بندکردیناچاہیے اس حوالے سے ڈی ایف او میاں فداحسین نے بتایاکہ واقعہ پرنوٹس لے لیاگیا ہے اس کاروائی میں ملازمین کے ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں رپورٹ آنے پرمزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ملتان روڈ پر چاہ کلانوالہ کھوہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ۔دو افراد موقع پر ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker