شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مشرف کو ڈرامہ کرکے باہر بھیج دیا گیا تو ثابت ہو جائے گا اس کے پیچھے اس کا ادارہ ہے،سینیٹر زاہد خان

مشرف کو ڈرامہ کرکے باہر بھیج دیا گیا تو ثابت ہو جائے گا اس کے پیچھے اس کا ادارہ ہے،سینیٹر زاہد خان

musharrafاسلام آباد(بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ اگر سابق صدر پرویز مشرف کو ڈرامہ کرکے باہر بھیج دیا گیا تو یہ ثابت ہو جائے گا کہ صدر مشرف کے پیچھے اس کا ادارہ ہے اس سے ملک کی بدنامی ہوگی اور واضح ہوجائے گا کہ تمام فیصلے بیرون ملک کے کہنے پر ہوتے ہیں ۔ جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ ہم سابق صدر پرویز مشرف کی صحت کے لیے دعا گو ہیں لیکن ایسا نہ ہو کہ آخر میں یہ سارا ڈرامہ نکلے جو مشرف کو باہر بھیجنے کے لیے ہو ۔ انہوں نے کہا کہ خبریں آرہی ہیں کہ یو اے ای کے صدر پہلے آئے اب سعودی عرب کے وزیر خارجہ کوئی پیغام لارہے ہیں اگر مشرف کو سزا نہ ہوئی تو ایسا تاثر آئے گا کہ پاکستان میں فیصلے بیرون ممالک کے کہنے پر ہوتے ہیں اس ملک میں سزا صرف پولیٹیکل لیڈروں کے لیے ہی ہے آمروں کے لیے نہیں ہے اور حکومت کے تمام دعوے غلط ثابت ہو جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جس ہسپتال میں وہ داخل ہیں وہ اچھا ہسپتال ہے ساٹھ سال بعد امید ہوئی تھی کہ آمروں کیخلاف کارروائی ہوگی ضیاء الحق اور مشرف کے کئے کی آج ہم بھگت رہے ہیں اس سے پہلے آمر نے ملک توڑا انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ مشرف کو ڈرامہ کرکے باہر بھیج دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: محکمہ انہار کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کر لیا گیا